ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / یورپی کمپنیاں دفترمیں حجاب پرپابندی لگا سکتی ہیں: یورپی عدالت

یورپی کمپنیاں دفترمیں حجاب پرپابندی لگا سکتی ہیں: یورپی عدالت

Tue, 14 Mar 2017 19:57:51    S.O. News Service

برسلز14مارچ(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)انصاف کی یورپی عدالت نے کمپنیوں کو اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ وہ کسی قسم کی ظاہری مذہبی علامت پہننے سے اپنے ملازمین کو منع کر سکتی ہیں۔اس حکم نامے کے تحت اب یورپی کمپنیاں اپنے ملازمین کو حجاب پہننے سے بھی روک سکیں گے۔تاہم یورپ کی اعلیٰ ترین عدالت کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کوئی بھی پابندی تمام ملازمین کے مکمل طور پر غیر جانبدارانہ لباس پہننے کی پالیسی پر مبنی ہونی چاہیے۔عدالت کاکہناہے کہ ایسی پابندی گاہکوں کی درخواست پرلاگونہیں کی جا سکتی۔دفاتر میں حجاب پہننے کے معاملے پریہ عدالت کاپہلافیصلہ ہے۔اس مقدمے کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب بلجیئم میں کمپنی جی فور ایس نے ایک ریپشنسٹ کو حجاب پہننے پر ملازمت سے فارغ کر دیا تھا۔بلجیئم کی عدالت نے یہ معاملہ یورپین کورٹ آف جسٹس میں بھیج دیا تھا۔خیال رہے کہ دنیامیں 50 کروڑ افراد کسی نہ کسی قسم کے جحاب کا استعمال کرتے ہیں تاہم یورپ اور دنیا کے دوسرے حصوں میں حجاب اور نقاب پر بحث کا سلسلہ جاری ہے۔کہیں اس پر پابندی لگائی جاتی ہے تو کہیں پابندی ہٹائی جاتی ہے۔ اس کے تحت یورپ میں مذہبی آزادی، خواتین کے لیے مساوات، سیکولر روایت اور دہشت گردی کے خوف جیسے مسائل پر بھی بحث جاری ہے۔تاہم حالیے عرصے میں حجاب یا نقاب کو عالمی سطح پر کئی حوالے سے مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔حال ہی میں نیو یارک فیشن ویک میں تاریخ میں پہلی بار ملبوسات کی ایک ایسی کلیکشن پیش کی گئی جس میں تمام ماڈلز نے حجاب پہننے ہوئے تھے۔جبکہ ملبوسات کی معروف کمپنی ایچ اینڈ ایم نے بھی حال ہی میں ایک ماڈل کو حجاب پہننے اپنے اشتہار میں پیش کیا اور ہائی اینڈ ڈیزائنر کمپنی ڈولچے اور گبانا نے بھی حجاب اور عبایا کی ایک نئی لائن متعارف کروائی ہے۔ادھر امریکہ میں گزشتہ سال نومبر میں ایک صومالی نڑاد امریکی خاتون حلیمہ عدن نے ریاست منیسوٹا میں منعقدہ مقابلہ حسن میں حجاب اور برکینی پہن کر شرکت کی ہے جس کے بعد وہ وہ امریکہ میں ایسا کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔


Share: